Monday , November 20 2017
Home / دنیا / علی الدوابشہ کا والد بھی جام شہادت نوش کر گئے

علی الدوابشہ کا والد بھی جام شہادت نوش کر گئے

نابلس (فلسطین)۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے لگائی گئی آگ میں جل کر جاں بحق ہونے والے ننھے فلسطینی علی الدوابشہ کے والد سعد الدوابشہ بھی اسرائیلی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ متوفی کے اہل خانہ اور ایک فلسطینی عہدیدار نے ہفتے کے روز یہ اعلان کیا۔شمالی غرب اردن کے مقبوضہ گاوں دوما جہاں الدوابشہ کا آبائی گھر واقع ہے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار غسان دغلس نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی حکام سعد الدوابشہ کے جسد خاکی تدفین کی غرض سے علاقے میں بھجوانے کے انتظامات کرنے کے لئے رابطے میں ہیں۔شمال غرب اردن میں یہودی آبادکاری فائیل کے نگران دغلس کا کہنا تھا کہ سعد الدوابشہ کا انتقال ہو چکا ہے اور ان کی دوما گاوں کے قریبی شہر نابلس میں تدفین کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق فلسطینی نونہال علی الدوابشہ دوما گاوں پر یہودی آبادکاروں کے دوما گاوں میں دو گھروں پر حملے کے بعد آتشزدگی میں جھلس کر شہید ہو گیا تھا۔ حملے میں ننھنے شہید فلسطینی کے والد سعد، والدہ رھام اور ان کا بھائی احمد بھی جھلس گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT