Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / علی مسقطی تلگو دیشم پارٹی حیدرآباد حلقہ پارلیمنٹ کے انچارج مقرر

علی مسقطی تلگو دیشم پارٹی حیدرآباد حلقہ پارلیمنٹ کے انچارج مقرر

پرانے شہر میں پارٹی کو مستحکم کرنے کی ذمہ داری ، پارٹی قائدین کے اجلاس میں فیصلہ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : تلگو دیشم پارٹی نے نائب صدر ریاستی تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر علی مسقطی کو پارلیمنٹ حلقہ حیدرآباد کا انچارج منتخب کیا ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ ریاست بالخصوص دونوں شہروں میں ٹی ڈی پی کو مضبوط کرنے کے لیے قائدین کو اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں ۔ چنانچہ علی مسقطی کو حیدرآباد پارلیمنٹ کا انچارج بنایا ہے تاکہ وہ حیدرآباد میں ٹی ڈی پی کو مضبوط کرسکیں ۔چنانچہ علی مسقطی کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ 3 ماہ کے اندر حیدرآباد پارلیمنٹ علاقہ کا گھر گھر تفصیلی دورہ کرتے ہوئے عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں اور مسائل کی یکسوئی کریں ۔ تلگو دیشم پارٹی کا ریاستی سطح پر منعقدہ اجلاس میں سٹی صدر ایم این سرینواس نے صدر تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا کی ہدایت پر پارٹی بھون میں علی مسقطی کو حیدرآباد لوک سبھا کا انچارج منتخب کرنے کا اعلان کیا ۔ علی مسقطی نے پارٹی صدر کی ہدایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ تلگو دیشم پارٹی کو حیدرآباد لوک سبھا حلقہ میں نہ صرف مضبوط کریں گے بلکہ ممکنہ حد تک کوشش کی جائے گی کہ حیدرآباد پارلیمنٹ سے تلگو دیشم امیدوار منتخب ہوسکے ۔ اس موقع پر ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری جنرل زبیر بن سلیم العمودی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT