Saturday , July 21 2018
Home / Top Stories / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا یونین کی غیر معینہ ہڑتال جاری

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا یونین کی غیر معینہ ہڑتال جاری

علی گڑھ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کے طلبا یونین کے ساتھ مسلسل ملاقاتوں کے باوجود یونین کی غیر معینہ ہڑتال آج 14 ویں دن بھی جاری ہے ۔ طلبایونین کے لیڈرزگزشتہ چار دن سے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ یونین صدر مشکور احمد عثمانی ،سکریٹری محمد فہد، سابق صدر فیضل الحسن اور نبیل عثمانی کل بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔ طلبا یونین جنرل باڈی فیصلے نے اے ایم یو انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کی تشویش بڑھا دی ہے ۔اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کے انچارج پروفیسر شا فع قدوائی نے آج یہاں بتایا کہ اے ایم یو کی 16 رکنی رابطہ کمیٹی تحریک کرنے والے طالب علموں کے رابطے میں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT