Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر کے مکان کے چوکیداروں پر نقاب پوشوں کا حملہ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پراکٹر کے مکان کے چوکیداروں پر نقاب پوشوں کا حملہ

علی گڑھ ۔ 10 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) تقریباً 12 نقاب پوش حملہ آور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر تبسم شہاب کے مکان کے احاطہ میں گھس آئے اور انھوں نے مبینہ طورپر صیانتی ارکان عملہ کو جو یہاں تعینات تھے زدوکوب کیا ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ کل رات پیش آیا جبکہ نقاب پوش حملہ آور احاطہ میں داخل ہوئے اور صیانتی ارکان عملہ کو مبینہ طورپر زدوکوب کیا ۔ کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور کردیئے ، تاہم وہ مکان کے اندر نہ داخل ہوسکے ۔ چوکیداروں کو گالیاں دینے کے بعد وہ پولیس کے پہونچنے سے قبل فرار ہوگئے ۔ یہ واقعہ یونیورسٹی کی جانب سے 2 طلباء کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اُنھیں معطل کردینے کے چند ہی گھنٹوں بعد پیش آیا ۔ طلبہ کے خلاف احاطہ میں توڑ پھوڑ میں مبینہ ملوث ہونے کے خلاف ایک شکایت درج کروائی گئی ہے ۔ ایک سرکاری بیان کے بموجب سیول لائینس پولیس اسٹیشن میں کل رات نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT