Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / عماد وسیم پر شادی کا جھانسہ دینے کا الزام

عماد وسیم پر شادی کا جھانسہ دینے کا الزام

لاہور۔29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی آل راونڈ رعماد وسیم کے د وستی اسکینڈل میں ان پر دھوکہ دہی کا الزام لگانے والی افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے کہا کہ پاکستانی کرکٹر نے مجھے لندن بلایا، گھومنے پھرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور پھر غائب ہو گیا۔ دوسری جانب عماد وسیم نے الزامات کی تردید کر دی اور ساتھ ہی تصاویر کو جعلی قرار دیا۔ جب ان سے ویڈیو اور ہوٹل کی بکنگ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب سے گریز کیا ۔ ذرائع کے بموجب ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عماد وسیم پریشان ہوگئے اور مبینہ طور پر ان کے بھائی نے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ سے فون پر رابطہ کرکے معاملے کو دبانے بلکہ سلجھانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر فریقین کے درمیان سمجھوتہ ہو گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT