Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / عمارات حج ہاؤز میں درخت کی کٹوائی پر وضاحت کی طلبی

عمارات حج ہاؤز میں درخت کی کٹوائی پر وضاحت کی طلبی

عدم جواب پر قانونی کارروائی، وقف بورڈ کا حج کمیٹی کو مکتوب
حیدرآباد۔/29اگسٹ، ( سیاست نیوز) وقف بورڈ نے حج ہاوز کے احاطہ میں دو قدیم درختوں کو کاٹ دیئے جانے کے مسئلہ پر تلنگانہ حج کمیٹی سے وضاحت طلب کی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ محمد اسد اللہ نے ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی کو باقاعدہ مکتوب روانہ کیا ہے۔28 اگسٹ کو روانہ کردہ اس مکتوب میں اس بات کی شکایت کی گئی کہ حج کیمپ کے انتظامات کے بہانے 21اگسٹ کی رات دیر گئے دو قدیم درختوں کو کاٹ دیا گیا۔ سی ای او نے بتایا کہ حج کمیٹی کے ایک ملازم اور مینٹننس کنٹراکٹر نے یہ کارروائی کی اور غیر قانونی طور پر درختوں کی لکڑی کو منتقل کردیا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام محکمہ جنگلات کے قانون کے مطابق جرم ہے اور درختوں کی کٹوائی ممنوع ہے۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی نے چیف منسٹر ایکزیکیٹو آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلہ پر حج کمیٹی سے وضاحت طلب کریں۔ مکتوب میں خواہش کی گئی کہ اندرون ایک دن حج کمیٹی کو وضاحت پیش کرنی چاہیئے اور اگر کوئی جواب نہیں دیا جاتا ہے تو دستیاب شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے حج ہاوز کا دورہ کرتے ہوئے وقف بورڈ کے ملازمین کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ درختوں کی کٹوائی کے سلسلہ میں وقف بورڈ کے مینٹننس سوپر وائزر نے چیف ایکزیکیٹو آفیسر کو رپورٹ پیش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT