Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عمارتوں کی تعمیر کی اجازت آسان ہوگئی،جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کی آن لائن سرویس

عمارتوں کی تعمیر کی اجازت آسان ہوگئی،جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کی آن لائن سرویس

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے غیرمعمولی اقدام کرتے ہوئے حیدرآباد میٹرو پولیٹن اتھاریٹی اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں عمارتوں کی تعمیر کی اجازت کا حصول مزید آسان بنادیا ہے اور حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے فوری طور پر ماہ مئی سے ہی ہارڈ کاپی پر درخواستیں قبول کرنا روک دیا ہے اور ریاستی کمرشیل ملے جلے استعمال والی عمارتوں کی تعمیر لے آؤٹس مستعملہ زمین کی تبدیلی وغیرہ کی اجازت ویب سائٹ www.hmda.gov.in لاگ آن کرتے ہوئے حاصل کی جاسکتی ہے۔ نئے انتظام کے تحت جی ایچ ایم سی اور ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں تعمیرات کی اجازت 15 دن کے اندر حاصل ہوجائے گی۔ تعمیر کی منظوری ملنے نہ ملنے سے متعلق کوئی بھی اطلاع درخواست گذار کو 15 دن کے اندر مل جائے گی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار نے کہاکہ پیر 6 جون سے جی ایچ ایم سی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت اور لے آؤٹ کی منظوری کے لئے تمام درخواستیں آن لائن وصول کرے گی اب جی ایچ ایم سی شخصی طور پر کوئی درخواست قبول نہیں کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT