Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / عمارت سے گرنے والے شخص کی موت

عمارت سے گرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /17 ستمبر ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر علاقہ میں عمارت کی پہلی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ جتیندر سنگھ جو پیشہ سے ہوٹل ملازم تھا۔ نیو بھوئی گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام اترپردیش بتایا گیا ہے ۔ کل رات وہ کھانے کے بعد مکان کی پہلی منزل پر چہل قدمی کرتے ہوئے سیل فون میں محو گفتگو تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT