Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / عمارت کو پینٹنگ کے دوران گرنے پر پینٹر کی موت

عمارت کو پینٹنگ کے دوران گرنے پر پینٹر کی موت

حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں پینٹ کا کام کرنے کے دوران ایک پینٹر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 35 سالہ بی رامو ساکن موتی نگر ایرہ گڈہ کوکٹ پلی علاقہ میں واقع ایک زیرتعمیر عمارت کی چوتھی منزل پر جھولا ڈال کر دیوار کو کلر کررہا تھا کہ جھولا ٹوٹنے کے سبب وہ نیچے گرپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ مقامی افراد نے اسے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT