عمارت کی بلندی سے گرنے پر پینٹر کی موت

حیدرآباد ۔ 15 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طورپر عمارت کی بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ بھیم راؤ جو پیشہ سے پینٹر تھا عمارت کوپینٹ کرنے کے دوران مشتبہ طورپر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے پینٹر کے میستری اور مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق بھیم راؤ جو کبیرنگر بورابنڈہ علاقہ میں رہتا تھا سریکاکلم کے ایچاپورم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص میستری ایلیا کے ساتھ کام کرتا تھا جو گزشتہ چند روز سے سریش نامی شخص کے مکان میں کام کررہا تھا ۔ کل یہ شخص عمارت کی دوسری منزـل سے گرکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس گچی باؤلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT