Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / عمان اور کویت میں /17 مئی سے رمضان کا آغاز

عمان اور کویت میں /17 مئی سے رمضان کا آغاز

کویت ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کویت کے ماہر فلکیات ڈاکٹر صالح العجیری نے اپنے بیان میں بتایا کہ کویت میں /17 مئی سے رمضان المبارک کاآغاز ہونے کی توقع ہے کیوں کہ رمضان کا چاند منگل کو نمودار ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد رویت ہلال کامشاہدہ ممکن نہیں ہوگا ۔ لہذا یہ طئے کیا جاسکتا ہے کہ /17 مئی کو پہلا روزہ ہوگا اور رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا ۔ سلطنت عمان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی اعلان کیا کہ یکم رمضان کا آغاز /17 مئی سے ہوگا ۔ /29 شعبان کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے لہذا چہارشنبہ کو /30 شعبان کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT