Monday , October 22 2018
Home / پاکستان / عمران خان کاآج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب

عمران خان کاآج کراچی میں جلسہ عام سے خطاب

کراچی ۔ 4مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے صدرنشین عمران خان آج دو روزہ دورے پر کراچی آئیںگے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پارٹی کے صدرنشین عمران خان مختلف علاقوں میں لگائے گئے رکنیت کیمپس کا دورہ کریں گے اور رات میں جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔عمران خان دوپہر 12 بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں گے اور ایئرپورٹ پی آئی اے اسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب کریں گے۔اس کے بعد وہ نیول کالونی اور گلستان جوہر میںرکنیت کیمپس کا دورہ کریں گے، جبکہ عمران خان لیاقتآباداور پیآئی بی میں لگائے کیمپس بھی جائیں گے۔عمران خان رات 9 بجے برنس روڈ چوک پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT