Saturday , December 15 2018

عمران خان کا مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد، 12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو شہر سے باہر احتجاج کیلئے کوئی جگہ دی جائے۔ عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہ

اسلام آباد، 12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو شہر سے باہر احتجاج کیلئے کوئی جگہ دی جائے۔ عمران خان کا لانگ مارچ روکنے کیلئے درخواست آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو شہر سے باہر احتجاج کے لئے کوئی جگہ دی جائے کیونکہ احتجاج سے شہری زندگی متاثر نہیں ہونی چاہیئے۔ درخواست میں طاہر القادری، عمران خان، وزارت داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل اکرام چودھری نے استدعا کی کہ درخواست کی آج ہی سماعت کی جائے جس پر رجسٹرار آفس نے بنچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی کو بھجوا دیا۔

TOPPOPULARRECENT