Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / عمران خان کا یونیورسٹی چانسلر کے عہدہ سے مستعفی ہونیکا اعلان

عمران خان کا یونیورسٹی چانسلر کے عہدہ سے مستعفی ہونیکا اعلان

لندن، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) عمران خان نے پاکستان میں اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی بڑھتی سیاسی مصروفیات کے باعث چانسلر کے عہدہ کی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ یونیورسٹی کا پہلا انٹرنیشنل چانسلر بننا ان کیلئے اعزاز ہے۔ آٹھ سال کا یہ عرصہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ ڈسمبر 2005 میں عمران خان بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے پہلے انٹرنیشنل اور پانچویں چانسلر بنے تھے۔ وہ نومبر 2014ء میں اس عہدہ سے علیحدہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT