Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں: ریحام خان

عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں: ریحام خان

لندن ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ریحام خان نے طلاق کے بعد برطانوی اخبار کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی سچائی نہیں۔ دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان آ کر دوبارہ سے زندگی شروع کریں گی اور عورتوں کے حقوق کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گی۔ واضح رہے طلاق کے بعد ریحام خان کا یہ پہلا انٹرویو ہے اس سے پہلے بھی انہیں برطانوی میڈیا ہاؤسز اور پبلشنگ اداروں کی جانب سے شادی کے 10 ماہ پر کتاب لکھنے، ٹی وی اور اخباری انٹرویو کے لئے لاکھوں پاؤنڈز کی پیشکش کی تھی۔ گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو عمران اور ریحام کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہو گئی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی تھی۔

 

جنوبی کوریا میں حکومت مخالف مظاہرے
سیول۔14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد حکومت کے خلاف مظاہرے میں شرکت کر رہے ہیں۔ آج اسّی ہزار مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔ ایک عشرے کے بعد حکومت کیخلاف یہ سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ رہا۔ مظاہرین حکومت کی بزنس فرینڈلی لیبر پالیسیوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ یہ مظاہرین اسکولوں میں تاریخ کے نصاب میں مجوزہ تبدیلیوں پر بھی تحفظات رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT