Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / عمران خان کیخلاف پارٹی ورکرس کو زبردستی چھڑالینے پر مقدمہ

عمران خان کیخلاف پارٹی ورکرس کو زبردستی چھڑالینے پر مقدمہ

اسلام آباد ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف اپنے پارٹی ورکرس کو جنہیں یہاں سیکشن 144 کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا، رہا کردینے کیلئے پولیس کو مجبور کرنے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نعیم احمد نے کہا کہ ہم نے بنی گالہ پولیس ا سٹیشن میں ان کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کیا ہے کہ انہوں نے پولیس کے کام میں مداخلت کی اور قیدیوں کو زبردستی رہا کرا گئے۔سابق کرکٹ اسٹار کل اپنے مکان سے باہر نکل رہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ ان کے تقریباً 15 حامیوں کو قریبی پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا جارہا تھا۔ عمران کو دیکھ کر پارٹی ورکرس نے مدد کیلئے چلایا۔ عمران پولیس گا ڑیوں کو دیکھ کر رک گئے اور انہیں مجبور کیا کہ ان کے حامیوں کو رہا کردیا جائے۔ قبل ازیں عمران خان رات گئے اپنی جماعت پی ٹی آئی کے زیرحراست ملزمان کو پولیس سے چھڑا کر اپنی رہائش گاہ بنی گالہ چلے گئے۔ عمران خان مسلسل اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر برستے رہے اور ان کے کارکن قانون کے نافذ کرنے والوں کو دھمکیا ں دیتے رہے۔

TOPPOPULARRECENT