Thursday , January 18 2018
Home / پاکستان / عمران خان کی آرمی پبلک اسکول آمد پر والدین کا احتجاج

عمران خان کی آرمی پبلک اسکول آمد پر والدین کا احتجاج

پشاور۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی پشاور میں طالبان کے حملے کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول آمد کے موقع پر اس حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا ہے۔16 دسمبر 2014 کو اس سکول پر طالبان کے حملے میں 134 طلبا سمیت 143 افراد ہلاک ہوئے تھے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کے چیرمی

پشاور۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کی پشاور میں طالبان کے حملے کا نشانہ بننے والے آرمی پبلک سکول آمد کے موقع پر اس حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے لواحقین نے احتجاج کیا ہے۔16 دسمبر 2014 کو اس سکول پر طالبان کے حملے میں 134 طلبا سمیت 143 افراد ہلاک ہوئے تھے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت کے چیرمین اپنی اہلیہ اور صوبائی قیادت کے ہمراہ چہارشنبہ کی صبح جب اس واقعے کے تقریباً ایک ماہ بعد سکول پہنچے اور طلبا اور کچھ والدین سے ملاقات کی۔اس دوران کچھ والدین نے ان سے گلے شکوے کئے اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں کچھ نہیں کیا اور ان کی بچوں کی ہلاکت پر سیاست کی جا رہی ہے۔عمران خان کی آمد کے موقع پر سکول کے باہر موجود مظاہرین نے شدید احتجاج کیا اور ’گو عمران گو‘ کے نعرے لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مشکل وقت میں تو انھیں تنہا چھوڑ دیا اور واقعے کے ایک ماہ بعد وہاں کیا کرنے آئے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ شہید بچوں کے والدین کا غم سمجھتے ہیں ، جن کے بچے شہید ہوئے ان کیلئے بہت مشکل گھڑی ہے،

آرمی پبلک اسکول پشاور کے دورہ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا حوصلہ دیکھ کر خوشی ہوئی،انہوں نے بہت ہمت دکھائی،انھیں سلام پیش کرتا ہوں۔ہم کسی صورت ملک میں تعلیم کو متاثر نہیں ہونے دیں گے،اگر تعلیم نہیں ہے تو کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی،پیغام دینا چاہتاہوں کہ ہمارے بچے دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے۔عمران خان نے شہید ہونیوالے بچوں کے والدین سے ملنے ان کے گھر وں پر جانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پہلے دن آتے تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں نے جو سبق دیا،وہ ناقابل فراموش اورقابل ستائش ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان آرمی اسکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھرپہنچیں۔وہ بیس منٹ تک غم زدہ خاندان کے ہمراہ رہیں اوران سے تعزیت کی۔ ریحام خان نے طاہرہ قاضی شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ریحام خان نے کہا کہ سانحہ پشاور میں پرنسپل طاہرہ قاضی کی قربانی نہ صرف ناقابل فراموش بلکہ ایک قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید پرنسپل نے بچوں کے لئے جان کا نذرانہ پیش کیا جوانسانیت دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔

TOPPOPULARRECENT