Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی منقطع

عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی منقطع

اسلام آباد، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بلوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ہے۔ آج مقامی نیوز ایجنسی ’پینا نیوز‘ سے گفتگو میں آئیسکو ترجمان فیاض حسین صدیقی نے بتایا کہ اگست اور ستمبر کے بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے پر بن

اسلام آباد، 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بلوں کی عدم ادائیگی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی ہے۔ آج مقامی نیوز ایجنسی ’پینا نیوز‘ سے گفتگو میں آئیسکو ترجمان فیاض حسین صدیقی نے بتایا کہ اگست اور ستمبر کے بجلی کے واجبات ادا نہ کرنے پر بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔ ان کے ذمہ ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں اور ان کے تینوں میٹرز سے بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد منقطع کی گئی ہے۔ واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT