عمران خان کی ہائیکورٹ میں زبردستی داخل ہونیکی کوشش

لاہور ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور چیف جسٹس شور شرابے کے باعث کمرۂ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت میں دھاندلی سے متعل

لاہور ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عدالت میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی اور چیف جسٹس شور شرابے کے باعث کمرۂ عدالت سے اٹھ کر چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی عدالت میں دھاندلی سے متعلق ثبوت دینے کیلئے آئے تو وہاں پر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے بد نظمی کا مظاہرہ کیا، وہ عدالت میں نعرے لگاتے رہے اور انھوں نے چیف جسٹس کے چیمبر میں بھی زبردستی گھسنے کی کوشش کی۔ وہ عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیساتھ وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے عدالت کے باہر لگا ’’واک تھرو گیٹ‘‘ بھی اکھاڑ دیا۔ کارکنوں کی نعرے بازی اور شور شرابے کے باعث چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول عدالتی نظم کی خلاف ورزی ہے، اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے عدالتی عملے کو تمام واقعات کی معلومات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کی اور پھر کمرۂ عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں چلے گئے۔

TOPPOPULARRECENT