Thursday , May 24 2018
Home / پاکستان / عمران خان کے قریبی بااعتماد ساتھی کی غیرملکی مالیہ مقدمہ میں نااہلی سے عمران خان کا موقف غیرمتاثر

عمران خان کے قریبی بااعتماد ساتھی کی غیرملکی مالیہ مقدمہ میں نااہلی سے عمران خان کا موقف غیرمتاثر

اسلام آباد ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی سے سیاستداں بننے والے عمران خان آج نااہل قرار دیئے جانے سے بچ گئے جبکہ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف غیرملکی مالیہ مقدمہ میں ایک درخواست مسترد کردی۔ کئی ماہ قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کو پناما افشا مقدمہ میں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونا پڑا تھا۔ صدر پاکستان تحریک انصاف 65 سالہ عمران خان اور اپوزیشن سیاستداں امکان تھا کہ پارلیمان کیلئے نااہل قرار دیئے جاتے تاہم عمران خان کے قریبی بااعتماد ساتھی اور پارٹی کے سکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے عمر بھر کیلئے نااہل قرار دیا لیکن عمران خان بال بال بچ گئے۔ دونوں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی بعض جائیدادوں اور آمدنی کے بارے میں انہوں نے سیاست میں داخلہ کے وقت تفصیلات چھپائی تھیں۔ یہ مقدمہ گذشتہ سال حنیف عباسی کی درخواست پر شروع کیا گیا تھا جو برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے ایک قائد ہیں۔ یہ مقدمہ ایک سال سے زیادہ عرصہ تک جاری رہا۔

TOPPOPULARRECENT