Sunday , November 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / عمران خان ہند۔پاک سیریز کے احیاء کی کوشش کریں:فرخ

عمران خان ہند۔پاک سیریز کے احیاء کی کوشش کریں:فرخ

لندن ۔2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستان کی باہمی سیریز کیلئے آخرکار ہندوستان سے بھی صدا بلند ہونے لگی اور سابق وکٹ کیپر بیٹسمین فرخ انجینئر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی ہے کہ وہ دونوں ایشیائی ممالک کے درمیان کرکٹ میچوں کی بحالی کیلئے اپنے عہدہ کا استعمال کریں۔ واضح رہے کہ فرخ انجینئر اور عمران خان متعدد میچوں میں ایک دوسرے کیخلاف کھیل چکے ہیں لیکن سیاسی اضطراب کے باعث اب انہیں دونوں ممالک کی ٹیموں کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع نہیں ملتا۔ فرخ انجینئر کو امید ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ٹیمیں ٹسٹ مقابلوں میں آمنے سامنے آسکتی ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر جمی برف کو صرف عمران خان ہی پگھلا سکتے ہیں جن کو اب بھرپور اختیار بھی حاصل ہے۔لندن میں منعقدہ ایک تقریب میں فرخ انجینئر نے کہا کہ عمران خان اب وزیراعظم ہیں جو باہمی سیریز کیلئے مذاکرات شروع کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT