Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / عمران خاں کے پہلے سرکاری دورہ کا سعودی عرب سے آغاز

عمران خاں کے پہلے سرکاری دورہ کا سعودی عرب سے آغاز

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں آج سعودی عرب اور متحدہ عرب کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ اس موقع پر وہ تیل کی دولت سے مالامال دونوں خلیجی ممالک کی سرکردہ قیادتوں سے ملاقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورہ میں ان کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرفینانس اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چودھری اور تجارتی مشیر عبدالرزاق داؤد بھی شامل ہیں۔ دفترخارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد محمد بن سلمان کی دعوت پر وہ اس مملکت کا دورہ کررہے ہیں جہاں ان دونوں سے ان کی ملاقات ہوگی۔ پاکستان، سعودی عرب کا قریبی مسلم حلیف ملک ہے۔ تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) کے سکریٹری جنرل سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔ عمران خاں اپنے دو روزہ دورہ کے موقع پر مکہ معظمہ پہنچ کر عمرہ بھی کریں گے۔ وہ کل شام ابوظہبی پہنچیں گے جہاں ولیعہد محمد بن زائد النہیان ان کا استقبال کریں گے۔ ولیعہد کی دعوت پر ابوظہبی کادورہ کرنے والے عمران خاں توقع ہیکہ کل ہند ۔ پاک ۔ ایشیاء کپ میچ بھی دیکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT