Wednesday , January 23 2019

عمران کو 50 ہزار روپئے جرمانہ

کراچی 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان پر آج 50,000 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ایک عدالت نے 5 بلین روپئے کے ہتک عزت مقدمہ میں بیان ریکارڈ نہ کروانے پر یہ جرمانہ کیا ہے ۔ عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ متحدہ قومی تحریک نے دائر کیا ہے اور کہا کہ عمران خان نے تحریک کے سربراہ کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ آئندہ سماعت میں اپنے وکیل کے ساتھ بہرصورت عدالت میں حاضر ہوں۔ آج عدالت میں پیش ہوئے عمران خان کے وکیل مشرف اظہر نے کہا کہ عدالت نے عمران خان پر پچاس ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں آئندہ سماعت میں بہرصورت حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT