Saturday , December 15 2018

عمران کی سربراہ فوج کے ہمراہ یو اے ای میں آمد

دبئی ۔18نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، ابوظہبی میںصدارتی محل آمدپر یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن النہیان نے ان کا استقبال کیا۔صدارتی محل آمدکے موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ صدارتی محل پہنچے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت اور دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT