Sunday , October 21 2018
Home / ہندوستان / عمردیرینہ گائے کی اسمگلنگ کا مجرم ، طاہر عادی مجرم :پولیس

عمردیرینہ گائے کی اسمگلنگ کا مجرم ، طاہر عادی مجرم :پولیس

جئے پور ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عمرخان جس کو حال ہی میں فائرنگ کے تبادلہ میں گاؤ دہشت گردوں کے ہاتھوں آلور راجستھان میں ہلاک کردیا گیا ، گائے کی اسمگلنگ کی طویل تاریخ رکھتا ہے ۔ اُس کا قریبی باعتماد ساتھی طاہر جو اس واقعہ میں زخمی ہوگیا تھا عادی مجرم ہے ۔ پولیس کے بموجب بھرت پور اور دوسہ میں طاہر کے خلاف پانچ تا چھ مقدمہ زیردوران ہیں۔ گائے کی اسمگلنگ کا ایک مقدمہ عمر خان کے خلاف گووند گڑھ پولیس اسٹیشن الوار میں 2012 ء میں درج کیا گیا تھا ۔ الوار کے ایس پی راہول پرکاش نے کہا کہ ماضی کے مجرمانہ ریکارڈ کے ذریعہ ان دونوں کے ایک اور قریبی بااعتماد ساتھی جاوید کا پتہ چلا ہے ۔ لیکن اس کی توثیق ہنوز نہیں کی جاسکی ۔ پڑوسی ریاستوں کی پولیس سے خواہش کی گئی ہے کہ ان تینوں کے مجرمانہ واقعات کی تفصیلات روانہ کی جائے ۔ اے ایس پی الوار مول سنگھ رانا نے کہا کہ 10 نومبر کو عمر خان ، طاہر اور جاوید ایک سرقہ شدہ گاڑی میں مویشیوں کو منتقل کررہے تھے ، جس کی نمبر پلیٹ ایک موٹر سائیکل کی ہے ۔ ان تینوں اور گاؤ دہشت گردوں کے درمیان الوار کے مقام پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں عمر خان ہلاک اور طاہر زخمی ہوگیا جبکہ جاوید فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT