عمرہ ویزا پر دیگر سعودی شہروں کے سفر کی اجازت

ریاض 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ 30 روزہ عمرہ ویزا پر پہونچنے والے بیرونی شہری اب اس ملک کے تمام شہروں کا سفر بھی کرسکیں گے لیکن 30 روزہ عمرہ ویزا پر آمد کے بعد کم سے کم 15 دن حرمین شریفین مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں گزارنا ہوگا۔ وزارت اُمور حج و عمرہ میں انڈر سکریٹری عبدالعزیز الوزان نے یہ اطلاع دی اور انکشاف کیاکہ گزشتہ ہفتہ1000 زائرین کے لئے پہونچے اور چار دن کے دوران 25000 سے زائد عمرہ ویزا جاری کئے گئے۔ سعودی عرب مابعد تیل کے دور کیلئے اپنی تیاری کے ضمن میں کئی اہم اقدامات کررہا ہے جس میں اپنی معیشت کو مستحکم بنانے سیاحت کا فروغ بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT