Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / عمرہ ویزوں کے حصول میں دشواریوں کے رجسٹر ایجنسیز ذمہ دار

عمرہ ویزوں کے حصول میں دشواریوں کے رجسٹر ایجنسیز ذمہ دار

حیدرآباد ۔ /20 مئی (سیاست نیوز) عمرہ ویزا کے حصول میں ہونے والی دشواریوں کیلئے سعودی عرب کی جانب سے رجسٹر شدہ ایجنسیز ذمہ دار ہیں اور ان ایجنسیوں کی جانب سے وصول کی جانے والی رقومات مقامی ایجنٹس انہیں ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔ حج اینڈ عمرہ ٹور آرگنائزیشن اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے آج اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ ٹور آپری

حیدرآباد ۔ /20 مئی (سیاست نیوز) عمرہ ویزا کے حصول میں ہونے والی دشواریوں کیلئے سعودی عرب کی جانب سے رجسٹر شدہ ایجنسیز ذمہ دار ہیں اور ان ایجنسیوں کی جانب سے وصول کی جانے والی رقومات مقامی ایجنٹس انہیں ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔ حج اینڈ عمرہ ٹور آرگنائزیشن اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے آج اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ۔ ٹور آپریٹرس کا کہنا ہے کہ اضافی فیس جو وصول کی جارہی ہے درحقیقت ان 29 کمپنیوں کی جانب سے وصول کی جارہی ہے جو حکومت سعودی عرب کی مسلمہ کمپنیاں ہیں جو ویزے جاری کرنے کی مجاز ہیں ۔ صدر اسوسی ایشن جناب ایم اے رزاق قمر کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے بتایا کہ ماہ رجب کے آغاز کے ساتھ ہی ویزوں کے کوٹہ میں تخفیف کرتے ہوئے بے تحاشہ قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے خود حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ہی نہیں بلکہ ہندوستان بھر کے ٹور آپریٹرس مسائل کا شکار بنے ہوئے ہیں ۔ چونکہ آپریٹرس کی جانب سے قبل از وقت بکنگ حاصل کرلی گئی تھی لیکن ان 29 کمپنیوں کی جانب سے ویزے کیلئے بھاری رقومات طلب کرنے کے سبب یہ دشواریاں پیدا ہورہی ہیں ۔ فی الحال سعودی عرب کی جانب سے مسلمہ کمپنیوں کا یہ ادعا ہے کہ ویزے بالکلیہ طور پر بند ہیں اور اس بنیاد پر وہ بھاری رقومات حاصل کرتے ہوئے ویزوں کی اجرائی کروارہے ہیں ۔ مقامی ٹراویلس ایجنٹس کا دعویٰ ہے کہ ایرلائنز کی جانب سے پرواز کی پیشگی بکنگ کے سبب کرایوں میں اضافہ کے مسائل اپنی جگہ ہیں لیکن گزشتہ تین برسوں سے جو صورتحال سعودی عرب کے مسلمہ ایجنٹس کی جانب سے پیدا کی جارہی ہے اس کے سبب مقامی ایجنٹ بھی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT