Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عمر اکمل اور جنید خان کو انتباہ

عمر اکمل اور جنید خان کو انتباہ

لاہور۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان کپ کے دوران تنازعہ کا شکار ہونے والے عمر اکمل اور جنید خان کو انتباہ دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے رویہ بہتر نہ کیا تو انہیں چار سے چھ ہفتوں کیلئے معطل کردیا جائے گا۔پاکستان کپ کے دوران  ٹیم کے کھلاڑیوں جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا اور پنجاب کی ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے فاسٹ بولر پر بغیر بتائے ٹیم چھوڑ کر جانے کا الزام عائد کیا تھا۔ٹاس کے موقع پر جنید خان کے نہ کھیلنے کی وجہ دریافت کرنے پر عمر اکمل نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں خود نہیں پتہ اور جب وہ میدان میں آئے تو علم ہوا تھا کہ فاسٹ بولر میچ کیلئے نہیں آئے۔دوسری جانب جنید خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے عمر کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ بیمار تھے اور اس بارے میں انہوں نے ٹیم کے ڈاکٹر کو بھی مطلع کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی تھی اور کمیٹی نے اپنی رپورٹ مکمل کر کے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو بھیج دی ہے۔عمر اکمل اور جنید خان چیمپئنز ٹرافی کیلئے برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں لیکن پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو سبق سکھانے کیلئے انتباہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اگر انہوں نے اپنا رویہ بہتر نہ کیا تو انہیں معطل کردیا جائے گا۔
حیدرآباد اوپن ریسلنگ چمپین شپ کا 22 مئی کو انعقاد
حیدرآباد۔ 17 مئی (راست) یادو اسپورٹس ویلفیر اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب سری کرشنا کیسری حیدرآباد اوپن ریسلنگ چمپین شپ کا 22 مئی کو ایل بی اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کیلئے 21 مئی کو صبح 9 تا 12 بجے پہلوانوں کا وزن کیا جائے گا۔ پہلا انعام رائل انفیلڈاور دوسرا انعام ہونڈا ایکٹیوا گاڑی دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT