Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / عمر اکمل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

عمر اکمل رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

لاہور۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ میدانوں میں چوکوں چھکوں کی بارش کرنے والے پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل نے سہرا باندھا ۔یہ دن عمر اکمل کے لیے گیتوں ،شہنائیوں ، قہقہوں اور مسکراہٹوں کا تھا ،ڈیفنس لاہور کے اس گھر میں پہلی تقریب سہرابندی کی ،دلہا کے بہن بھائی ،دوست یار اور رشتے دار سب شریک ہوئے،ساری ہی دلکش رسمیں ادا ہوئیں۔بیش قیمت شیروانی پہن کردلہانکلا ،گاڑی کی ڈرائیونگ بڑے بھائی کے حصے میں آئی۔ بارات گیریڑن کلب پہنچی تو بینڈ باجوں سے استقبال ، دلہا کے دوست اور رشتہ دار بھنگڑا ڈالتے اورلڑکی والے پتیاں نچھاور کرتے رہے۔سسر سابق کرکٹر عبدالقادر اور اہل خانہ نے خوش آمدید کہا،پھولوں کے ہار پہنائے۔سب کے درمیان بیٹھے دلہا دلہن کے چہروں پر مسکراہٹیں ،آنکھوں میں خوبصورت زندگی کے خواب ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ،کپتان مصباح الحق کے ساتھ انضمام الحق ، اقبال قاسم ،سرفراز نواز ، مشتاق احمد جیسے سابق اسٹارزبھی موجودتھے۔

TOPPOPULARRECENT