Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / عمر اکمل سے سٹہ بازوں کے رابطہ کا انکشاف

عمر اکمل سے سٹہ بازوں کے رابطہ کا انکشاف

کراچی۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کو 2 سال قبل ہندوستانی سٹہ بازوں کی جانب سے بدعنوانی میں الجھانے کی ناکام کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ یو اے ای میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران مشتبہ کالز آنے پر انھوں نے فوراً آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع کر دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کی انتہائی خ

کراچی۔ 22 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کو 2 سال قبل ہندوستانی سٹہ بازوں کی جانب سے بدعنوانی میں الجھانے کی ناکام کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔ یو اے ای میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران مشتبہ کالز آنے پر انھوں نے فوراً آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو اطلاع کر دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کی انتہائی خفیہ دستاویزات افشاء ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ان دنوں سخت تنقید کی زد میں ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم نے حکام کو مشتبہ افراد کی جانب سے روابط کی کوشش سے آگاہ کر دیا تھا،

اب ایسا ہی انکشاف پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے بموجب 2012 ء میں متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ سے سیریز کے دوران عمر اکمل کو ایک ہندوستانی نمبر سے کئی کالز موصول ہوئیں، وہ مشتبہ شخص انھیں ناقص کھیل کے عوض رقم دینے کی پیشکش کر رہا تھا۔ نوجوان بیٹسمین نے رائج طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے فوری طور پر آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کو اس سے آگاہ کر دیا۔ عہدیداروں نے ان کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے فون نمبر لے کر تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ یاد رہے کہ ہر سیریز سے قبل انٹرنیشنل کونسل کے نمائندے کھلاڑیوں کو فکسنگ سے دور رہنے کے طریقے سمجھاتے ہیں، قانون کے تحت مشتبہرابطے کی رپورٹ نہ کرنے والا کھلاڑی بھی سزا کی زد میں آ جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT