Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / عمر اکمل کی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں واپسی

عمر اکمل کی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں واپسی

کراچی۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے شہر حیدرآباد کی  پولیس نے کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر بیٹسمین عمر اکمل کو مبینہ’ ڈانس پارٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں’ میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کردیا اور انہیں  ٹوئنٹی20  ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عمر اکمل گزشتہ ہفتے اس وقت تنقید کا نشانہ بنے تھے جب ان کے حوالے سے یہ خبریں آئی تھیں کہ وہ حیدرآباد میں مبینہ طورپر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو انگلینڈ کے خلاف 20  سیریز سے یہ کہتے ہوئے باہر کیا تھا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ اور پی سی بی  کی ساکھ متاثر کیا ۔  پاکستان  ٹوئنٹی20  ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی عمر اکمل کے مسئلے کو جلد حل کرنے پر زور دیاتھا۔ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ عمر اکمل کے حوالے سے تفتیش کو جلد ازجلد مکمل کرلینا چاہئے جیسا کہ وہ ٹوئنٹی20  ٹیم کا اہم حصہ ہیں بالخصوص اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ورلڈکپ کے لئے وہ ٹیم کی تیاری کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان  ٹوئنٹی20  سیریز کا پہلا میچ 26 نومبرکو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT