Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عمر اکمل کے معاملے کا کوئی اثر ٹیم پر نہیں پڑا : وقار یونس

عمر اکمل کے معاملے کا کوئی اثر ٹیم پر نہیں پڑا : وقار یونس

شارجہ ۔ /15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز ابھی اوپن ہے ، تیسرے میچ میں واپسی کریں گے ، دوسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کی پرفارمنس بہت خراب تھی ۔ شارجہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ ہم اوپنرز تلاش کررہے ہیں جو تیزی سے رنز بنائیں اور وکٹیں بھی بچائیں ، احمد شہزاد 16 کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، ممکن ہے انہیں جلد موقع دیا جائے گا۔ عمر اکمل کے معاملے کا کوئی اثر ٹیم پر نہیں پڑا ۔ ان کے معاملے کا صرف میڈیا سے معلوم ہوا ۔ یونس خان کے حوالے سے گفتگو میں وقار یونس نے  کہا یونس خان کی ون ڈے کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کی خبر نے مجھے حیران کیا ، خواہش ہے یونس خان ٹسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT