Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / عمر خالد کی صحت میں گراوٹ ‘ دواخانہ کو منتقلی

عمر خالد کی صحت میں گراوٹ ‘ دواخانہ کو منتقلی

جے این یو طلبا تنظیم کے لیڈر نے بھوک ہڑتال بھی ختم کردی
نئی دہلی 9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو طلبا تنظیم کے ایک لیڈر عمر خالد گذشتہ 11 دن سے بھوک ہڑتال کر رہے تھے اور انہیں آج صبح کی اولین ساعتوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائیسنس کو منتقل کردیا گیا کیونکہ ان کی شوگر ‘ سوڈیم اور پوٹاسیم کی سطح کافی حد تک کم ہوگئی تھی ۔ عمر خالد یونیورسٹی کی جانب سے طلبا کو دی گئی سزاوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہ غداری کے الزام میں ضمانت پر رہا ہوئے تھے ۔ یونیورسٹی نے خود عمر خالد کو بھی ایک سیمسٹر کیلئے خارج کردیا ہے کیونکہ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ 9 فبروری کو ہوئے ایک متنازعہ واقعہ میں ملوث تھے ۔ اس موقع پر مخالف ہند نعرے لگائے جانے کا الزام ہے ۔ عمر خالد نے بھی دواخانہ کومنتقلی کے بعد بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی ہے ۔ جے این یو طلبا تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمر خالد کو اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ ان کی صحت میں مسلسل گراوٹ آتی جا رہی تھی ۔ شام کے وقت ان کی حالت کافی بگڑ گئی تھی اور ان کے خون میں پوٹاشیم سوڈیم کی سطح بھی گرگئی تھی ۔ اس وجہ سے انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کو منتقل کردیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT