Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / عمر رسیدہ لوگوں کو ہونے والے بچوں کی اسٹیڈی کے لیے آئی آئی ٹی ۔ حیدرآباد کا پروگرام

عمر رسیدہ لوگوں کو ہونے والے بچوں کی اسٹیڈی کے لیے آئی آئی ٹی ۔ حیدرآباد کا پروگرام

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ۔ حیدرآباد (IIT-H) کی جانب سے ان طریقوں کی اسٹیڈی کی جائے گی ۔ جس میں ان ۔ ویٹرو فرٹیلائزیشن میں بڑی عمر میں حمل ہوتا ہے اور اس میں عمر رسیدہ جوڑوں پر ریسرچ کرتے ہوئے انہیں ہونے والے بچوں سے متعلق اسٹیڈی کی جائے گی ۔ آج یہاں اس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس پراجکٹ کو ویلکم یو کے اسمال پراجکٹس گرانٹ فار 2018 کے تحت 25 لاکھ روپئے فنڈ منظور کیا گیا ہے اور اس کا ٹائیٹل ہے ’ اے پلیمنری اسٹیڈی اف ایجنگ اینڈ اسٹیڈ ری پروڈکشن ان انڈیا ‘ اس پراجکٹ کا اپریل میں آغاز ہوگا ۔ جس فیلڈ ورک اور ایک کانفرنس بعنوان ’ ری فریمنگ دی بائیولوجیکل کلاک ‘ ایکسپلورنگ ایتھنو گرافک ریسرچ آن ایجنگ اینڈ ری پروڈکشن ’ کا انعقاد شامل ہے ۔ یہ کانفرنس اگست میں منعقد ہوگی ۔ جس میں دنیا بھر سے ماہرین تعلیم شرکت کریں گے ۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد نے یہ بات بتائی ۔ اس کانفرنس میں ایجنگ ری پروڈکٹیو باڈی کے پہلوؤں پر جاری ریسرچ پر توجہ دی جائے گی ۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں یوروپ ، امریکہ اور ایشیا کی ریسرچ کو پیش کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT