Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / عمر عبداللہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نامزد

عمر عبداللہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نامزد

سری نگر ، 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفے ٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی سمیت پارٹی سے وابستہ کئی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں عمر عبداللہ کو پارٹی کا نائب صدر نامزد کئے جانے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔ عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈران ، کارکنوں اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں مستقبل میں بھی آپ کے ساتھ کام کرتا رہوں گا۔

TOPPOPULARRECENT