Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / عمر عبداللہ کو پارٹی صدر منتخب کئے جانے کا امکان

عمر عبداللہ کو پارٹی صدر منتخب کئے جانے کا امکان

سرینگر ، 16 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کے سری نگر میں مجوزہ تاریخی کنونشن نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے ۔ 29 اکتوبر کو شیر کشمیر کرکٹ اسٹیدیم میں منعقد ہونے والے اس مجوزہ کنونشن یا ڈیلی گیٹس اجلاس میں عمر عبداللہ کو پارٹی ڈیلی گیٹوں کی تائید سے صدر منتخب کئے جانے اور ریاست کی خصوصی پوزیشن کے خلاف ہورہی مبینہ سازشوں کے حوالے سے مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کو ایک سخت پیغام بھیجے جانے کا قوی امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT