Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / عمر عبداللہ کی بی جے پی پرسخت تنقید

عمر عبداللہ کی بی جے پی پرسخت تنقید

سرینگر ، 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل (سیکولر )کے اتحاد کو بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ذریعہ ‘ناپاک ‘کہے جانے پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے پیوپلز ڈیموکریٹک فرنٹ ( پی ڈی پی ) اتحاد پر سوال اٹھایا ہے ۔ مسٹر عبداللہ نے مائکرو۔ بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا ‘ بی جے پی نے اکثر کانگریس ۔ جنتا دل ( ایس) اتحاد کو ‘ ناپاک اتحاد’ قرار دیا ہے ۔ اس کے لئے بہتر یہ ہوگا کہ وہ پی ڈی پی کے ساتھ اپنے اتحاد کی وضاحت کرے ۔قابل غور ہے کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے تحت مختلف معاملات پر اختلاف کے باوجود یہاں بی جے پی اور پی ڈی پی اتحاد کی حکومت قائم ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT