Friday , September 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عمر عربک ہائی اسکول کرنول میں سائنس فیر کا اختتام

عمر عربک ہائی اسکول کرنول میں سائنس فیر کا اختتام

کرنول 6 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عمر عربک ہائی اسکول کرنول میں طلبہ کی جانب سے سائنس فیر کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اس سائنس فیئر کا افتتاح صدر مدرس سید ثناء اللہ نے کی۔ اس موقع پر طلبہ نے سائنس ، ریاضی ، کے علاوہ اسلامی ماڈلس تیا رکرکے اپنی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ صدر مدرس سید ثناء اللہ نے بتایا کہ اس سائنس فیر کے انعقاد میں طلب

کرنول 6 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عمر عربک ہائی اسکول کرنول میں طلبہ کی جانب سے سائنس فیر کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اس سائنس فیئر کا افتتاح صدر مدرس سید ثناء اللہ نے کی۔ اس موقع پر طلبہ نے سائنس ، ریاضی ، کے علاوہ اسلامی ماڈلس تیا رکرکے اپنی تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔ صدر مدرس سید ثناء اللہ نے بتایا کہ اس سائنس فیر کے انعقاد میں طلبہ نے کافی مشقت کی ہے ۔ اور اس کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ طلبہ میں سائنسی رجحان بڑھانے کیلئے ایک خصوصی بجٹ منظور کریں۔ اس موقع پر محمد سراج ، سید ظہیر احمد ، سید سردار باشاہ ، کلیم اللہ، اور دیگر اساتذہ شریک رہے ۔

TOPPOPULARRECENT