Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / عملی سیاست میں داخلے کیلئے کمل ہاسن کے اشارے جاری

عملی سیاست میں داخلے کیلئے کمل ہاسن کے اشارے جاری

چینائی ۔ 26اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سیاسی میدان میں کود پڑنے کا ایک اور اشارہ دیتے ہوئے ویٹرن اسٹار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اپنی سالگرہ کے موقع پر عوام سے رابطے کی حکمت عملی پیش کریں گے تاکہ نوجوانوں کے ساتھ جڑے رہ سکیں ۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار نے کہا کہ انہیں نوجوانوں کی ایسی فورس دکھائی دے رہی ہے جو مربوط ہوکر کام کرنے کی منتظر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی زندگی میں خامیاں اور لوٹ مار بہت ہوچکے اور اب وقت ہے کہ ’’ سرجری ‘‘ کی جائے لیکن ’’ مسلح انقلاب ‘‘ ثمرآور نہیں ہوگا کیونکہ اس میں انسانی جانوں کا اطلاع ہوتا ہے ۔کمل ہاسن کی سالگرہ 7نومبرکو ہے ۔

TOPPOPULARRECENT