Saturday , June 23 2018
Home / تجارت / ’ عنایتِ عید ‘ … کشش کی خصوصی پیشکش

’ عنایتِ عید ‘ … کشش کی خصوصی پیشکش

شہر کے نامور شوروم کشش 2018 عید کلکشن ’ عنایتِ عید ‘ کی پیشکش کررہا ہے ۔ کشش ہمیشہ دانشمند خواتین کی اولین منزل رہی ہے ۔ سادہ کھڑا دو پٹہ اور ایمبرائیڈری کے کام سے آراستہ کھڑا دو پٹہ اپنی مثال آپ ہیں ۔ لہنگے ، گھاگرا ، لانگ کلی دار ، شلوار قمیض ( تیار شدہ اور ان اسٹچڈ ) کا وسیع ترین اسٹاک موجود ہے ۔ معزز گاہک اپنی پسند کے مطابق اس کلکشن میں سے انتخاب کرسکتے ہیں جو عصری فیشن کا نقیب ہے ۔ اپنے گھر کی سجاوٹ کے لیے ان ہاوز ڈیزائنر سے صوفہ کے لیے روایتی ڈیزائن کراسکتے ہیں ۔ رمضان کلکشن 2018 ء کے لیے کشش میں نظر نواز اسٹاک موجود ہے ۔ کشش غیر مقیم ہندوستانیوں کی پہلی پسند ہے جہاں پر وہ مہذب ملبوسات کے لیے تشریف لاتے ہیں ۔ ایک بار آپ کشش میں تشریف لاکر مہذب ملبوسات جو عصری اور روایتی سجاوٹ کے ساتھ آپ کو پہلی نظر میں بھا جائیں گے ۔ ڈیزائنر ایمبرائیڈری ساڑیاں ، سلک ساڑیاں جو کانچی ورم سے منگوائے گئے ہیں ۔ کے علاوہ گھاگرا ، ٹیل کٹس ، شرارہ اور پلازو بھی پیش کئے جارہے ہیں ۔ شادی بیاہ کی تقاریب کے لیے مہذب ملبوسات کا بالکل نیا اسٹاک جو نفیس ایمبرائیڈری سے آراستہ اور شاندار ڈیزائن سے پیراستہ ہے آپ کے نظر انتخاب کا منتظر ہے ۔ کشش کے ہندوستان میں حیدرآباد ، ممبئی ، بنگلور کے علاوہ متحدہ عرب امارات دبئی میں شوروم گاہکوں کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ حیدرآباد میں کشش کے شورومس بنجارہ ہلز ، عابڈس ، پتھر گٹی ، ٹولی چوکی ، بڑی چاوڑی ، دی فورم اور جی ایم آر ایرپورٹ پر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT