Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / عنبرپیٹ میں مسلم ووٹ کی حکمت عملی پر آج اجلاس

عنبرپیٹ میں مسلم ووٹ کی حکمت عملی پر آج اجلاس

علی کیفے چوراہے پر جلسہ عام، وی ہنمنت راؤ، محمد فریدالدین اور مشتاق ملک کا خطاب

علی کیفے چوراہے پر جلسہ عام، وی ہنمنت راؤ، محمد فریدالدین اور مشتاق ملک کا خطاب

حیدرآباد 20 اپریل (پریس نوٹ) فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف عنبرپیٹ اسمبلی حلقہ میں تحریک مسلم شبان و تلنگانہ مسلم متحدہ فرنٹ کے زیراہتمام مسلمانوں کے متحدہ ووٹ کی حکمت عملی کیلئے ایک اہم اجلاس عام کاچی گوڑہ انجمن نزد گھانسی منڈی جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں جناب وی ہنمنت راؤ ایم پی امیدوار حلقہ عنبرپیٹ، جناب محمد فریدالدین سابق وزیر، جناب انجن کمار یادو امیدوار سکندرآباد پارلیمنٹ و دیگر شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں معززین ملت و دانشور حضرات کی تجاویز پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔ یہ اجلاس 21 اپریل بروز پیر شام 4 بجے اجلاس کا آغاز حافظ و قاری خالد علی خاں کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ کنوینر اجلاس جناب فیاض حسین نے شرکت کی گذارش کی ہے۔ سکندرآباد حلقہ کے شبان کے عہدیدار بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ 7 تا 10 بجے شب علی کیفے چوراہے پر جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں سرکردہ شخصیتیں مخاطب کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT