Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / عنبرپیٹ کرکٹ کلب کی جیت ، واجد کی ڈبل سنچری

عنبرپیٹ کرکٹ کلب کی جیت ، واجد کی ڈبل سنچری

حیدرآباد ۔ /10 ستمبر (راست) حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے اے 3 ڈیویژن کے گزشتہ روز شمس آباد گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایک میچ میں ایس اے عنبرپیٹ ٹیم نے ریلائینس کرکٹ کلب کو 419 رن سے شکست دے کر یادگار کامیابی حاصل کی ۔ ایس اے عنبرپیٹ کرکٹ کلب کے شیخ واجد نے 130 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 22 چوکوں کی مدد سے 204 رن کا بھاری اسکور بنایا ۔ اوٹکولو چندو 100 گیندوں میں 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 166 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔ شیخ نذیر نے 66 رن بنایا ۔ ریلائینس ٹیم کے ابھینو تملا نے 80 رن دیکر پانچ وکٹس حاصل کیا ۔ اکشے فلوری کو تین وکٹس حاصل ہوئے ۔ ریلائینس کے ذکریا اپنی ٹیم کیلئے سب سے زیادہ 12 رن بناسکے جبکہ دیگر بیٹسمین دو ہندسوں کے اندر تک بھی نہیں پہونچ سکے ۔ نذیر شیخ نے 9.5 اوورس میں 39 رن دے کر چھ وکٹس حاصل کیا ۔ بھارگوکو 16 رن کے عوض تین وکٹس حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT