Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / عنبر پیٹ ٹریفک جنکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا فیصلہ

عنبر پیٹ ٹریفک جنکشن پر فلائی اوور کی تعمیر کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے مختلف مصروف ترین ٹریفک جنکشنوں پر ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کیلئے انجام دئیے جانے والے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر انتہائی مصروف ترین عنبر پیٹ ٹریفک جنکشن کے پاس عصری نوعیت کا فلائی اوور برج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فلائی اوور برج کی تعمیر کیلئے مرکزی حکومت نے بھی اجازت دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ عنبر پیٹ جنکشن قومی شاہراہ پر 1.415 کیلو میٹر کے فاصلہ تک چار رخی ( فور وے ) لائن پر مشتمل فلائی اوور برج تعمیر کیا جائے گا اور حکومت اس فلائی اوور برج کی تعمیر کے لیے 338 کروڑ روپیوں کے مصارف کا تخمینہ کیا ہے ۔ اسی دوران وزیر عمارات و شوارع حکومت تلنگانہ مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے فلائی اوور برج کی تعمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عنبر پیٹ جنکشن پر فلائی اوور برج کی تعمیر کے ذریعہ اس جنکشن کے پاس پائے جانے والے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے موثر و مثبت اقدامات کئے جائیں گے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT