Saturday , May 26 2018
Home / Top Stories / عنقریب آدھار اے ٹی ایم مشین متعارف بغیر اے ٹی ایم کارڈ کے رقم کا حصول ممکن

عنقریب آدھار اے ٹی ایم مشین متعارف بغیر اے ٹی ایم کارڈ کے رقم کا حصول ممکن

حیدرآباد میں سافٹ ویر اور چینائی میں مشن کی تیاری
حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آٹو میٹک ٹلر مشین ( اے ٹی ایم ) آدھار سے مربوط کی جانے والی ہیں ۔ بنک کھاتہ سے آدھار مربوط ہونے کی وجہ سے راست طور پر بغیر اے ٹی ایم کارڈ کے فینگر پرنٹس کے ذریعہ نقد رقم کی حصولی اور ایک کھاتے سے دوسرے کھاتے میں رقم منتقل کی جاسکتی ہے ۔ آدھار سے مربوط اے ٹی ایم مشنس کو یل سی آر کارپوریشن حیدرآباد کے شعبہ ترقی و تحقیقات ( آر اینڈ ڈی ) میں سافٹ ویر ڈیزائن کیا جارہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انٹراکٹیو ٹرلر مشین ( آئی ٹی ایم ) کیاش ری سائنکلنگ مشین ( سی آر ایم ) بھی تیار کرنے کا ین سی آر کارپوریشن حیدرآباد آر اینڈ ڈی سنٹر آپریشنس ڈائرکٹر مسٹر اشوک نلم نے اطلاع دی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو ٹیلی کالر سہولیات سے مربوط انٹراکٹیو ٹلر مشین ( آئی ٹی ایم ) بھی ڈیزائن کی گئی ہے ۔ جس کے ذریعہ بینکنگ لین دین کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ یعنی نقد رقم کی حصولی ، رقم کی منتقلی ، بینک لونس کی درخواست ، اسٹیٹمنٹ پرنٹ ، جدید کھاتے کا آغاز ، چیک اور کے وائی سی ، جیسے تمام سہولیات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایم یا ٹلٹ پراجکٹ انڈس انڈ بینک کے اشتراک سے گرگاؤں میں جاری ہے اور حیدرآباد کی اہم بینکوں سے مشاورت جاری ہے اور بینک عہدیداران آئی ٹی ایم مشینوں ٹکنالوجی کا جائزہ لے رہے ہیں اور سال 2018 کے اول سہ ماہی میں آئی ٹی ایم مشین مارکٹ میں دستیاب ہوسکتی ہیں ۔ آئی ٹی ایم سافٹ ویر کی تیاری حیدرآباد اور مشین مینوفیکچرنگ چینائی کے پلانٹ میں ہوگی ۔ چھوٹے شہروں کے غیر تعلیم یافتہ افراد آئی ٹی ایم کے استعمال کے لیے ویڈیو اور ٹیلی کالر کی سہولت ہوگی ۔ مثال کے طور پر آئی ٹی ایم میں داخل ہوتے ہی سنسر کے ذریعہ دریافت کر کے مشین کے استعمال سے متعلق اشارہ دیا جائے گا ۔ جس کے ذریعہ صارفین بآسانی آئی ٹی ایم کی سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT