Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / عنقریب آیوش کے مزید پانچ دواخانوں کا اضافہ

عنقریب آیوش کے مزید پانچ دواخانوں کا اضافہ

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر تلنگانہ صحت لکشما ریڈی نے اعلان کیا کہ ریاست میں عنقریب 5 آیوش دواخانوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ محکمہ صحت کے شعبہ آیوش کے تحت دوسرے یوم آیوش پروگرام ڈاکٹر بی آر کے آر سرکاری آیوروید دواخانہ ایرگڈہ میں منعقد ہوا ۔ جس میں وزیر صحت نے مہمان خصوصی مخاطب کرتے ہوئے تیقن دیا کہ آئندہ مالی سال میں آیوش کی ترقی کے لیے فنڈس کا اضافہ کیا جائے گا ۔ آیوش میں موجود علاجوں کو آروگیہ شری اسکیم سے جوڑا گیا ہے اور تمام سرکاری دواخانوں میں آیوش ویل نس سنٹرس قائم کئے جائیں گے ۔ قانون ساز کونسل کے صدر سوامی گوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں آیوش کے میڈیکل کیمپس منعقد کر کے غریب عوام کا علاج کریں ۔ بعد ازاں آیوروید ہاسپٹل کی اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر ڈاکٹر یشودھا پنوبالا کی جانب سے آیوروید علاج سے متعلق تصنیف کردہ کتاب کا رسم اجراء کیا گیا ۔ اس پروگرام میں رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ ، اسپیشل سکریٹری محکمہ صحت راجیو تیواری ، رکن اسمبلی گوپی ناتھ ، ایم ایل سی راما چندرا راؤ ، شعبہ آیوش کے ڈائرکٹر ڈاکٹر راجا ریڈی اور دیگر شریک رہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT