Thursday , December 13 2018

عوامی خدمت پارٹی کارکنوں کی اہم ذمہ داری

ورنگل 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ضلع اور اربن صدر کا انتخاب سابق صدر ٹی رویندر راؤ ضلع اور اربن صدر این نریندر کا انتخاب، چند یوم میں نئی باڈی کی تشکیل ہوگی۔ ریاستی وزیر برقی جگدیش راہداری کی نگرانی میں پارٹی انتخابات منعقد ہوئے۔ وشنو پریا گارڈن میں منعقدہ ٹی آر ایس ضلع صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی

ورنگل 17 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ضلع اور اربن صدر کا انتخاب سابق صدر ٹی رویندر راؤ ضلع اور اربن صدر این نریندر کا انتخاب، چند یوم میں نئی باڈی کی تشکیل ہوگی۔ ریاستی وزیر برقی جگدیش راہداری کی نگرانی میں پارٹی انتخابات منعقد ہوئے۔ وشنو پریا گارڈن میں منعقدہ ٹی آر ایس ضلع صدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ پہلے ٹی آر ایس پارٹی علیحدہ ریاست کی تحریک چلاتی تھی۔ اِس وقت پارٹی اقتدار میں ہے۔ پارٹی کارکنوں پر عوامی خدمت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ ملک کی تمام ریاستوں میں تلنگانہ کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اسی لئے اُنھوں نے ریاست میں کئی ایک ترقیاتی پراجکٹس کی تکمیل کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ 24 اپریل حیدرآباد میں منعقد شدنی پارٹی پلینری کے اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے منڈل سطح پر اجلاس منعقد کئے جائیں۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اجمیرا چندولال، پارلیمنٹری سکریٹری ڈی ونئے بھاسکر، ایم ایل سی راجیشور ریڈی، ضلع پریشد چیر پرسن پدما، ارکان اسمبلی ٹی راجیا، یادگیر ریڈی، آر رمیش، شنر نائک، ریڈیا نائیک، کونڈا سریکھا و دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT