Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / عوامی شعبہ کے بینکوں کی 21 جنوری سے چار روزہ ہڑتال

عوامی شعبہ کے بینکوں کی 21 جنوری سے چار روزہ ہڑتال

چندی گڑھ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی شعبہ کے بینک ملازمین نے 21 جنوری سے چار روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہڑتال ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں حکومت کے ہٹ دھرم اور کٹھور رویہ کے خلاف بطور احتجاج کی جا رہی ہے ۔ یونین کے ایک سینئر لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ قبل ازیں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 7 جنوری کو ایک روزہ ہڑتال کی جائیگی

چندی گڑھ 19 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی شعبہ کے بینک ملازمین نے 21 جنوری سے چار روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہڑتال ملازمین کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی میں حکومت کے ہٹ دھرم اور کٹھور رویہ کے خلاف بطور احتجاج کی جا رہی ہے ۔ یونین کے ایک سینئر لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ قبل ازیں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 7 جنوری کو ایک روزہ ہڑتال کی جائیگی تاہم اسے انڈین بینک اسوسی ایشن کی اپیل پر ملتوی کردیا گیا تھا تاکہ اس دوران کوئی قابل قبول حل دریافت کیا جاسکے ۔ آل انڈیا بینک آفیسرس کنفیڈریشن کے ریاستی سکریٹری دیپک کمار شرما نے یہ بات بتائی ۔ اب دوبارہ ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT