Thursday , January 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی شکایات کا آن لائین اندراج

عوامی شکایات کا آن لائین اندراج

محبوب نگر /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے عوام کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کلکٹر ٹی کے سری دیوی نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے وصول ہونے والی شکایات کو آن لائین پر درج کرنے کا آغاز کیا ۔ شکایت کنندہ اپنے مقام سے ہی اپنے مسائل اور شکایات سے ضلع انتظامیہ کو واقف کرواتے ہوئے حل کرواسکتا ہے ۔ اس کیلئے ایک خصوصی ویب سائیٹ www.prajwani.telangan

محبوب نگر /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کے عوام کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع کلکٹر ٹی کے سری دیوی نے خصوصی توجہ دیتے ہوئے وصول ہونے والی شکایات کو آن لائین پر درج کرنے کا آغاز کیا ۔ شکایت کنندہ اپنے مقام سے ہی اپنے مسائل اور شکایات سے ضلع انتظامیہ کو واقف کرواتے ہوئے حل کرواسکتا ہے ۔ اس کیلئے ایک خصوصی ویب سائیٹ www.prajwani.telangana.gov.in تیار کی گئی ہے ۔ 2 فروری کو منعقد ہوئے پرجاوانی پروگرام میں اس نئے سسٹم کا آغاز کیا گیا جس کے ذریعہ تاحال 560 درخواستیں وصول ہوئیں جس میں سے 30 درخواستوں کی فوری یکسوئی کردی گئی جبکہ 155 مسترد کردئے گئے ۔ باقی درخواستیں تنقیح کے مرحلہ میں ہیں ۔ ضلع کلکٹر نے جائزہ اجلاس طلب کرکے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ آن لائین کے ذریعہ وصول ہونے والی درخواستوں کی فوری یکسوئی کی جائے اور عوام کے معیاری زندگی میں بہتری کیلئے اقدامات کریں ۔ ویلفیر اسکیمات کو مستحقین تک پہونچانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں ۔ انہوں نے بعض عہدیداروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد مرتبہ ہدایت دینے کے باوجود عہدیادر سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ بنیادی مسائل اور شکایات ویب سائیٹ پر پیش کریں ۔

TOPPOPULARRECENT