Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی ضروریات کی تکمیل کیلئے نئے اضلاع کی تشکیل

عوامی ضروریات کی تکمیل کیلئے نئے اضلاع کی تشکیل

ضلع جگتیال کی افتتاحی تقریب سے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی اور دیگر کا خطاب

جگتیال /11 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 57 سال متحدہ ریاست میں تلنگانہ عوام بالخصوص مسلم کے ساتھ ہوئی زبردست ناانصافی اور بڑے نشیب و فراز سے گذرنے کے بعد اللہ تعالی نے ہمیں ایک اچھے چیف منسٹر سے نوازہ ہے ۔ اللہ جب بھی دیتا ہے چھپر پھاڑکر دیتا ہے ۔ کے سی آر کی قیادت میں بہت جلد سنہری تلنگانہ ریاست کا قیام عمل میں آئے گا ۔ان خیالات کا اظہار نائب وزیر اعلی و وزیر مال جناب محمد محمود علی نے جگتیال ضلع کے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ کا انعقاد رکن اسمبلی جگتیال ڈپٹی فلور لیڈر جناب ٹی جیون ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا نے شرکت کی ۔ ضلع جگتیال کے افتتاح کیلئے ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی صبح 10.45 منٹ پر جگیتال آمد پر 5 کیلومیٹر دور دھرور سے ان کا زبردست استقبال کیا گیا ۔ گاڑیوں کے قافلے سے وہ گیسٹ ہاوز پہونچے وہاں سے ٹھیک 11.10 بجے ضلع کلکٹریٹ آفس پہونچے وہاں پولیس کی جانب سے انہیں سلامی پیش کی گئی ۔ بعد ازاں وہ قومی پرچم کشائی انجام دی ۔ اس کے بعد ضلع کلکٹریٹ کی عمارت کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر نئے ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے ان کی موجودگی میں اپنی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کیا بعد ازاں ڈپٹی چیف منسٹر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس کا افتتاح انجام دیا اور نئے ایس پی کی حیثیت سے اننت شرما نے ان کی موجودگی میں جائزہ حاصل کیا ۔ بعد ازاں ایس پی کیمپ آفس کا سابقہ ڈی ایس پی آفس میں افتتاح انجام دیکر وہ حیدرآباد روانہ ہوگئے ۔ قبل ازیں عوامی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے جناب محمود علی نے کہا کہ جگتیال کی عوام قابل مبارک ہیں تلنگانہ تحریک اور انتخابات سے قبل کے سی ار نے جگیتال کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا ۔ اس پر قائم رہتے ہوئے جگیتال کو سب سے پہلے ضلع کا اعلان کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کہ کہ یہ ضلع سب سے آگے اور زیادہ ترقی کرے گا ۔ نئے اضلاع کا قیام سیاسی مقصد کیلئے نہیں بلکہ عوامی ترقی اور ان کی ضروریات اور سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام تک رسائی اور مسائل کی یکسوئی کیلئے عوامی مطالبات پر اضلاع کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ عوامی خوشحالی میں کے سی آر کی خوشی ہے چھوٹے اضلاع کے قیام سے پولیس ایڈمنسٹریشن لاء اینڈ آرڈر کی برقراری اور امن و امان کی بحالی میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ جگیتال ضلع میں میڈیکل کالج اور یونانی میڈیکل کالج کے قیام کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں گے اور شادی مبارک اسکیم میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرنے عہدیداران کو ہدایت دینے کی بات کہی اور اردو اکیڈیمی کمپیوٹر سنٹرس اور لائبریز ملازمین کے مسائل کی یکسوئی اور تنخواہوں کی اجرائی کیلئے متعلقہ عہدیداران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ شریمتی کے کویتا نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی ترقی کیلئے سب مل جل کر سیاست کو بالائے طاق رکھ کر آئیں ۔ افتتاحی تقریب میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف مسائل پر ڈپٹی چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر نریندرا سب کلکٹر ششانک ڈی ایس پی راجندر پرساد سی آئی کروناکر راؤ اور دیگر صدر ملت ، اسلامیہ ریاض الدین ماما محمود علی افسر ، امین الحسن لیاقت علی محسن وائس چیرمین اے ایم سی سراج ا لدین منور وائس چیرمین بلدیہ عبدالقادر مجاہد ٹاون پریسیڈنٹ اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT