Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

کریم نگر 17 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں دلتوں کو تین ایکر اراضی کی تقسیم کو مکمل کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گنگا دھرا منڈل سے کویتا نے کیا دلتوں کو 3 ایکر اراصی کی تقسیم اسکیم کے تحت نہیں دی گئی کہنے پر کلکٹر نے فوری رد ع

کریم نگر 17 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میں دلتوں کو تین ایکر اراضی کی تقسیم کو مکمل کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گنگا دھرا منڈل سے کویتا نے کیا دلتوں کو 3 ایکر اراصی کی تقسیم اسکیم کے تحت نہیں دی گئی کہنے پر کلکٹر نے فوری رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دلتوں کو اراضی کی تقسیم کے تحت ضلع میں 18 کروڑ روپئے کی فوری مستحقین کی نشاندہی کر کے اراضی کی خریدی کر کے ماہ مارچ تک مکمل کرنے ہدایت کی ۔ بجنکی منڈل گاگالا پور سے بھومنا نے کیا گراما سبھا کے بغیر انتو اودیا کارڈس مستحقین کو ولیج ریونیو عہدیدار خرد برد کرتے ہوئے منتخب کیا جارہا ہے کہنے پر کلکٹر نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت انتودیا کارڈس کو ضلع میں گذشتہ سے کم مختص کئے گئے اس کو مواضعات میں ایڈس سے متاثر کو‘ جنرام سے متاثرہ ‘ بیواوں کو ‘کچھ بھی آسرا نہ ہو اور 70 سال سے زائدعمر کے معمرین کو منظو رکیا جارہا ہے کوئی بھی نا اہل کو منظوری دی گئی ہو تو تفصیلات دینے پر متعلقہ ولیج ریونیو عہدیدار پر سخت کارروائی کی جائے گی۔کورٹلہ سے ایک شخص نے کہا کہ فیس ریمبرسمنٹ سے متعلق ایک سرکاری ٹیچر کو جس کا نام ایلگندل سیتا نارائنا کو رشوت لے کر آمدنی کا صداقت جاری کیا بتانے پر کلکٹر نے جواب دیا کہ فوری تحقیقات انجام دے کر ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی ۔ رام گنڈم سے ایم ڈی نواب پاشاہ نے کہا کہ وہ معذور ہے گھر منظور ہوا ہے لیکن تعمیر نہیں کرسکتا ہوںحکومت سے ہی تعمیر کرنے کی خواہش کی ۔ نئی پالیسی کے مطابق بعد میں تعمیر کیا جائے گا ۔ اس طرح موصول 15 ٹیلیفون کالس کے مسائل کی یکسوئی کی گئی ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کو بہتر و تیزی کے ساتھ منعقد کرنے کیلئے خصوصی لائنوں کے ساتھ ایل سی ڈی پراجکٹ قائم کیا گیا فون کئے فرد کا فون نمبر اس کی باتیں‘مسائل کو ریکارڈ کیا جائیگ اور یہ اسکرین پر ظاہر ہوگا ۔ عہدیداران اپنے محکمہ سے متعلق مسائل آنے پر فوری ان کا فون نمبر تحریر کر کے اس کے مسائل کو قبول کر کے یکسوئی کرے کی ہدایت کی ۔ ڈائیل یور کلکٹر مسائل کو عہدیدران ترجیح دے کر یکسوئی کرنے عہدیداران کو حکم دیا ۔ اس پروگرام میں صلع ریونیو عہدیداروں ٹی ویرا برہمیا و ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT